پاکستان

ایڈہاک ججوں کی تعیناتی، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایڈ ہاک ججوں کو تعینات کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججوں کی تعیناتی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے مخالفت کا اعلان کیوں کیا؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایڈ ہاک ججوں کو تعینات کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ مشترکہ اجلاس کے بعد فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایڈہاک ججوں کی تعیناتی بدنیتی پر مبنی فیصلہ ہے جس سے بداعتمادی بڑھے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں 37 ممبران کے بیانِ حلفی جمع کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کمیشن سے فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کو حکومت کے خاتمے کا کاؤنٹ ڈان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی محب وطن پارٹی تھی، ہے اور رہے گی۔ بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کروانا چیف جسٹس کی آئینی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button