پاکستان

کروڑوں کی کرپشن میں محکمہ صحت کا کونسا کونسا افسر ملوث ہے؟ خواجہ عمران نذیر نے نام سامنے لانے کا اعلان کر دیا

صوبے بھر میں 93 فیصد بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز میں میڈیکل آفیسرز جبکہ حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا 93 فیصد ہدف حاصل کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں: خواجہ عمران نذیر

لاہور(کھوج نیوز) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ کروڑوں کی کرپشن میں ملوث محکمہ صحت کے 500 کے قریب ملازمین کی نشاندہی کر لی گئی ہے جن کے نام جلد سامنے آ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اس بات کا انکشاف پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ گلبرگ میں منعقدہ پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ کے دوسرے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں بنیادی صحت کی سہولیات، فیملی پلاننگ، امیونائزیشن مہم، ہیپاٹائٹس، ٹی بی کنٹرول پروگرام اور ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی سے متعلق امور زیر غور آئے۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 93 فیصد بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز میں میڈیکل آفیسرز ہیںجبکہ پنجاب میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا 93 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے جس پر انہوں نے محکمہ صحت کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ عمران نذیر نے ہدایت کی ہے کہ تمام جیل ہسپتالوں کی از سر نو تعمیر کے منصوبے جلد تیار کیے جائیں اور ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئی آر ایم این سی ایچ اور پی ایچ ایف ایم سی کو نئے ماڈل متعارف کرانے سے مضبوط کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر صحت نے IRMNCH کی گزشتہ پانچ سالہ کارکردگی اور اس کے اگلے ایک سالہ پلان کے بارے میں پوچھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button