پاکستان

بنوں میں پر امن مارچ پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، درجنوں زخمی، موبائل فون سروس معطل

ریلی پر سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے : مظاہرین، سکیورٹی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا

بنوں(کھوج نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے خلاف پر امن ریلی میں فائرنگ اور بھگدڑ مچنے سے ایک شخص ہلاک ‘متعدد زخمی جبکہ موبائل فون سروس فوری معطل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کے خلاف مظاہرین کی جانب سے بنوں کینٹ پر پتھراؤ کے بعد فائرنگ ہوئی جس سے ایک شخص ہلاک جب کہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق صورتِ حال کشیدہ ہے جب کہ ریلی کے مقام پر موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔مارچ میں لکی مروت، کرک اور شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد شریک ہیں اس موقع پر تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔ شرکاء کا مطالبہ ہے کہ بنوں میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ ریلی پر سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم سکیورٹی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button