پاکستان

پی ٹی آئی نےایک بارپھرچیف الیکشن کمشنر کےخلاف محاذ کھول دیا

شکایت حلیم عادل شیخ، جسٹس (ر) نورالحق قریشی اورشبیراحمد نےمشترکہ طورپردائرکی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)پی ٹی آئی نےایک بارپھرچیف الیکشن کمشنر کےخلاف محاذ کھول دیا۔رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ اورممبران کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائرکردی گئی۔ شکایت حلیم عادل شیخ، جسٹس (ر) نورالحق قریشی اورشبیراحمد نےمشترکہ طورپردائرکی ہے۔ شکایت کےمتن کےمطابق چیف الیکشن کمشنراورارکان آئینی ذمےداری ادا کرنے میں ناکام رہے، انہوں تحریک انصاف کےمینڈیٹ اورعدالتی فیصلوں کو نیچا دکھانےکی کوشش کی۔

حلیم عادل شیخ،جسٹس (ر) نورالحق قریشی اورشبیراحمد نےکہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے اقدامات سے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز متاثر ہوئے۔ شکایت میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان پر عائد الزامات کی انکوائری کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button