پاکستان

سڑک چھاپ کو بلاکرکہا گیا آؤ ہم تمہیں انصاف دیں گے،نوازشریف نےبھی عدلیہ کو نشانےپر رکھ لیا

نواز شریف نے کہا کہ ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا، ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرا دیا،

لاہور(کھوج نیوز)سڑک چھاپ کو بلاکرکہا گیا آؤ ہم تمہیں انصاف دیں گے،نوازشریف نےبھی عدلیہ کو نشانےپر رکھ لیا۔رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کےصدرنوازشریف کاکہنا ہےملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جارہا، سڑک پر پھرتےشخص کوکہاگیا آؤ ہم تمہیں انصاف دیں گے۔مسلم لیگ (ن) کےصدرنوازشریف اوروزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیف منسٹرسولر پینل فنانسنگ اسکیم سےمتعلق امورکا جائزہ لیاگیا۔ اس موقع پر گفتگوکرتےہوئےنوازشریف کاکہنا تھا بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، بجلی کابل غریب لوگوں کیلئےہی نہیں، ہرایک کےلیےمصیبت بن چکا ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہم نےاپنےدورمیں لوڈ شیڈنگ ختم کی اوربجلی کا نرخ بھی کنٹرول میں رکھا، 2017 تک بجلی کےبل کم اورڈالرکا نرخ نیچےتھا، 2018 سےنظرلگی اورغریب پس کررہ گیا۔ سابق وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا سڑک پر پھرتے شخص کوکہاگیا آؤ ہم تمہیں انصاف دیں گے، پوچھتا ہوں اس ملک کےساتھ ظلم کرنےکی ضرورت کیا ہے، ہم نے آئی ایم ایف کو واپس بھیج دیا تھا بعد میں کون لایا تھا؟ سب کو پتا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا، ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرا دیا، فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہو گا، عوام کی پرواہ کریں، ریلیف کے لیے جو بھی کرنا پڑتا ہے کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button