پاکستان
پی ٹی آئی میں کس کس نےاپنےگروپ بنا رکھےہیں؟ سینٹرفیصل واوڈا نےسب کےپول کھول دئیے
سینیٹرفیصل واوڈا نےدعویٰ کیا ہےکہ تحریک انصاف میں عمران خان کی اہلیہ اور بہن سمیت 6 یا 7 گروپس ہیں

کراچی (ویب ڈیسک )پی ٹی آئی میں کس کس نےاپنےگروپ بنا رکھےہیں؟ سینٹرفیصل واوڈا نےسب کےپول کھول دئیے۔رپورٹ کے مطابق سینیٹرفیصل واوڈا نےدعویٰ کیا ہےکہ تحریک انصاف میں عمران خان کی اہلیہ اور بہن سمیت 6 یا 7 گروپس ہیں۔ فیصل واوڈا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے یہ گروپس چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اندر ہی رہیں۔گروپس کے نام بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک بیگم صاحبہ کا گروپ ہے، ایک علیمہ خان کا گروپ ہے۔
فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکا گروپ ہے، جب کہ ایک پرانا گروپ ہے اورایک گروپ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب کا بھی ہے۔کیسزکی بات کرتے ہوئے سینیٹراور سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نےکہاکہ ابھی 5 ،6 ریفرنسزآرہےہیں۔