پاکستان

جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال ‘ بانی پی ٹی آئی اپنے ہی بچھائے جال میں پھنس گئے

مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ مجھے گرفتار کیا جائیگا، اپنی گرفتاری سے قبل جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کی کال دی تھی: بانی پی ٹی آئی کا اعتراف

راولپنڈی (کھوج نیوز) جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال، پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اپنے ہی بچھائے جال میں کیسے پھنس گئے؟ بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 مارچ کو میرے گھر زمان پارک پر پولیس اور رینجرز نے حملہ کیا، میرے وکلاء نے یقین دہانی دی تھی کہ ہم شامل تفتیش بھی ہوں گے گرفتاری بھی دیں گے۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ مجھے گرفتار کیا جائیگا، اپنی گرفتاری سے قبل جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کی کال دی تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس پر پھر پولیس نے مجھ پر دھاوا بولا، جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر شیلنگ کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button