فیض حمید نے 9 مئی کو جی ایچ کیو کےسامنے احتجاج کرنےکا مشورہ دیا تھا،فیصل واوڈا نےنیا شوشا چھوڑ دیا
فیصل واوڈا نے جواب دیا یہ فیض حمید کا مشورہ نہیں تھا تاہم عمران خان اس سارے کھیل کا حصہ تھے

اسلام آباد(کھوج نیوز)فیض حمید نے 9 مئی کو جی ایچ کیو کےسامنے احتجاج کرنےکا مشورہ دیا تھا،فیصل واوڈا نےنیا شوشا چھوڑ دیا۔رپورٹ کے مطابق سینیٹرفیصل واوڈا نےکہا ہےکہ موجودہ سیاسی عدم استحکام کےذمےدارعمران خان ہیں،جب عدالتوں میں میرے خلاف متعدد مقدمات چل رہے ہوں تو میں قانون اور جمہوریت کا علمبردار نہیں بن سکتا، میں نے کچھ عرصہ قبل بتایا تھا کہ عمران خان کے قریبی ساتھی فیض حمید نے 9 مئی کی توڑ پھوڑ میں عمران خان کے ملوث ہونے کے ثبوت دیے تھے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کارکنوں کو جی ایچ کیو جانے کا کہا تھا۔ ماضی میں ن لیگ، پی پی، جے یو آئی اور ایم کیو ایم نے بھی اسٹیبشلمنٹ کا مقابلہ کیا لیکن وہ سب اسٹیبشلمنٹ کے ساتھ بات چیت کیلیے بیٹھ گئے ،جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا فیض حمید نے 9 مئی کو جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کرنے کا مشورہ دیا تھا، فیصل واوڈا نے جواب دیا یہ فیض حمید کا مشورہ نہیں تھا تاہم عمران خان اس سارے کھیل کا حصہ تھے۔حکومت کو ٹیکنوکریٹ حکومت یا مارشل لا کا خطرہ نہیں بلکہ (ن)لیگ کے اندر جاری اقتدار کی جنگ سے خطرہ ہے ،آئی ایم ایف نے وزیر خزانہ سے ڈیل کرلی۔ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوگا۔