پاکستان

پی ٹی آئی پر پابندی،وفاقی کابینہ کس نتیجے پر پہنچی؟حیرت زدہ خبر آگئی

وزیراعطم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ زیرغورنہیں آیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)پی ٹی آئی پر پابندی،وفاقی کابینہ کس نتیجے پر پہنچی؟حیرت زدہ خبر آگئی ۔رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ موخر کر دیاگیا۔ کھوج نیوز کے مطابق وزیراعطم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ زیرغورنہیں آیا،بانی پی ٹی آئی، عارف علوی اور قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل کی کارروائی پر بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اتحادیوں سے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے حتمی فیصلہ موخر کردیا،فیصلہ اتحادیوں کے تحفظات سامنے آنے پر موخر کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button