پاکستان

پی ٹی آئی کے کونسے 39ارکان کا نوٹیفکیشن جاری ہوا؟ نام سامنے آگئے

محبوب شاہ، جنید اکبر، علی خان جدون، اسد قیصر، شہرام خان، مجاہد علی، انور تاج، فضل محمود خان، ارباب امیر ایوب، شاندانہ گلزار، شیر علی ارباب و دیگر کامیاب امیدوار قرار دیئے گئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 39ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ان ارکان میں کون کون شامل ہے؟ سب کے نام منظر عام پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے فیصلے کے تحت پی ٹی آئی کے 39 ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق محبوب شاہ، جنید اکبر، علی خان جدون، اسد قیصر، شہرام خان، مجاہد علی، انور تاج، فضل محمود خان، ارباب امیر ایوب، شاندانہ گلزار، شیر علی ارباب، آصف خان، سید شاہ احد علی شاہ، شاہد خان، نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت، اسامہ احمد پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار قرار دیے گئے ہیں۔ اسی طرح پی ٹی آئی کے کامیاب امیدواروں میں شفقت عباس، علی افضل ساہی، رائے حیدر علی خان، نثار احمد، رانا عاطف، چنگیز احمد خان، محمد علی سرفراز، خرم شہزاد ورک، لطیف کھوسہ، رائے حسن نواز خان، عامر ڈوگر، زین قریشی، رانا محمد فراز نون، ممتاز مصطفی، شبیر علی قریشی، عمبر مجید، اویس حیدر اور زرتاج گل بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button