پاکستان

شہباز حکومت کی چھٹی؟ عمران خان نے نئے الیکشن کا اعلان کر دیا

شہباز حکومت کی بہت جلد چھٹی ہونے والی ہے اس لئے نئے انتخابات کی تیاری کریں کیونکہ نئے انتخابات ہوں گے تو ملک ترقی کرے گا : عمران خان کا جیل سے پیغام

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جیل سے کارکنوں اور قوم کے لئے پیغام بھیجا ہے کہ شہباز حکومت کی چھٹی ہونیوالی ہے اور اب نئے الیکشن کی تیاری کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل سے کارکنوں اور قوم کے لئے پیغام بھیجا ہے کہ شہباز حکومت کی بہت جلد چھٹی ہونے والی ہے اس لئے نئے انتخابات کی تیاری کریں کیونکہ نئے انتخابات ہوں گے تو ملک ترقی کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز حکومت کے چھکے چھوٹ چکے ہیں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافہ کی وجہ سے عوام اس حکومت سے تنگ آ چکی ہے ۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت کے چھکے چھوٹ گئے ہیں یہ ڈوب گئے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے فوج کو پاکستان تحریک انصاف اور عوام کے سامنے دھکیل دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button