پاکستان

عوام پر ٹیکس کی بھرمار اور ارکان پارلیمنٹ کی موجیں، ہوشر باء انکشاف سامنے آگئے

ارکان قومی اسمبلی کے سفری الاونس میں فی کلومیٹر15روپے کا اضافہ ' سالانہ 3 لاکھ کے ٹریول واچرز یا پھر90ہزار روپے فضائی سفر کے حوالے سے کیش الاؤنس لے سکتا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت کی عوام مخالف پالیسیاں جاری، عوام پر ہر اشیاء میں ٹیکس کی بھرمار اور دوسری طرف ارکان پارلیمنٹ کی موجوں کے متعلق ہوشرباء انکشاف سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ارکان قومی اسمبلی کے سفری الاونس میں فی کلومیٹر15روپے کا اضافہ کردیا گیا اسے 10روپے سے بڑھا کر 25روپے فی کلومیٹر کر دیا گیا جب کہ فضائی سفر کے لیے بزنس کلاس میں اوپن ریٹرن ایئر ٹکٹس کی تعداد25سے 30کر دی گئی ہے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے بجٹ سے یہ ادائیگیاںکی جائیں گی اور کوئی ضمنی گرانٹ نہیں لی جائے گی۔ارکان کے مراعات اور تنخواہ سے متعلق دستیاب دستاویزات کے مطابق رکن قومی اسمبلی کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 50 ہزارروپے ہے،مختلف الاونسز کے ساتھ رکن قومی اسمبلی کو ماہانہ ایک لاکھ88 ہزار روپے ملتے ہیں۔قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کو 25 ہزار روپے کے اعزازیے کے ساتھ ماہانہ2 لاکھ 13 ہزار ماہانہ ملتے ہیں،یکم جولائی2024سے سڑک کے ذریعے سفری الاونس میں 15 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے 10روپے سے بڑھا کر25 روپے فی کلومیٹر کر دیا گیا ہے۔ رکن اسمبلی سالانہ 3 لاکھ روپے کے ٹریول واچرز یا پھر90ہزار روپے فضائی سفر کے حوالے سے کیش الاؤنس لے سکتا ہے۔یکم جولائی سے رکن اسمبلی کے لیے بزنس کلاس اوپن ریٹرن ایئر ٹکٹس کی تعداد 30 کر دی گئی،ذرائع کے مطابق رکن اسمبلی اپنی رہائش گاہ پر ایک ٹیلی فون کی مفت انسٹالیشن کرا سکتا ہے،رکن اسمبلی وفاقی حکومت کے گریڈ 22 کے افسر کے برابر میڈیکل سہولیات حاصل کرسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button