پی ٹی آئی سوشل میڈیا کیسے پراپیگنڈا کرتا ہے’آفیشل ایڈمن عروبہ کومل کے انکشافات
یونیورسٹیز اور کالجز سے 1300خواتین میڈیا ٹیم کا حصہ' فی کس 50ہزار سے 1لاکھ تنخواہ دیتے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) تحریک انصاف آفیشل کی ایڈمن عروبہ کومل کے انکشافات نے ہوش اڑا دیئے۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے اظہر مشوانی نے 2020 میں میرے ساتھ کورٹ میرج کی اور ہم میاں بیوی ہیں ۔ شادی کے بعد اظہر مشوانی نے مجھے سوشل میڈیا کی ہیڈ بنایا۔ اب پنجاب بھر کے یونیورسٹیز اور کالجز سے 1300خواتین پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بن چکی ہیں جن کو 50 ہزار سے ایک لاکھ تک ماہانہ تنخواہیں دی جاتی ہیں ۔ ایک ٹیم ممبرکے پاس ایک مین اکائونٹ اور پانچ سے دس تک بیک اپ اکاونٹس موجود ہیں ۔
خواتین سوشل میڈیا ٹیم کی ذمہ داری میں واٹس ایپ گروپ سے بیانیہ اٹھانا اور اسے ٹک ٹاک۔ فیس بک اور ٹوئیٹر ایکس پر شیئر کرناشامل ہے۔تحریک انصاف کے کور کمیٹی ممبرز اور مخصوص رہنمائوں کے سوشل میڈیا پوسٹ کو آر ٹی یا شئیر کرنا اور اس کے پوسٹ پر کمینٹس کرنا ساتھ ہی مخالفین کو جواب یا گالیاں دینا شامل ہے۔ پی ٹی آئی آفیشل واٹس ایپ گروپ میں 30 ممبرز شامل ہیں ۔ جس کو زلفی بخاری’ جبران الیاس اور اظہر مشوانی ہدایات جاری کرتے ہیں مریم نواز کو ٹارگٹ کرنا پہلی ترجیح اور وفاقی حکومت کو ٹارگٹ کرنا روزانہ کا ٹاسک ہوتا ہے۔
ریاستی اداروں ۔ آفیسرز اور عدلیہ کے خلاف واٹس ایپ بیانیہ کے مطابق ہی کام ہوتا ہے۔پلانٹڈ ویڈیوز کے لئے علیحدہ ٹیم ہے جو باقاعدہ اپنے ہی لوگوں سے حکومت مخالف ویڈیوز بناتے ہیں اور ہم اس کو مزید شئیر کرتے ہیں ۔کچھ صحافیوں سے ہم لائنز کے مطابق پی ٹی آئی کے حق میں سروے کراتے ہیں جس کو ایک ایک ویڈیو کے پارٹی فنڈ سے بھاری رقم کی ادائیگی ہوتی ہے ٹی وی چینلز پر جو صحافی تحریک انصاف کے حق میں بولتے ہیں ان سب کوپارٹی کی طرف سے بھاری تنخواہیں ملتی ہیں ۔ ان کی پوسٹ کو شئیر کرنا بھی ہماری ٹیم کی ذمہ داری ہوتی ہے۔