پاکستان
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی یا اضافہ؟
مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 12.60فیصد ہوگئی ہے، مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے' شرح سود 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 19.5 فیصد پر آگئی: جمیل احمد

کراچی (کھوج نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی یا اضافہ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں جس کے بعد سب حیران رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے شرح سود میں کمی کا اعلان کرتے کہا کہ شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا گیا اور شرح سود میں ایک فیصد کم کردی ہے۔ شرح سود 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 19.5 فیصد پر آگئی۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو منافع بھیجنے میں مشکلات تھیں، زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آئی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 12.60فیصد ہوگئی ہے، مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے۔