پاکستان

پاکستان میں آئی پی پیز کے مالک کون؟ کتنا کما چکے ہیں؟ حامد میر نے بڑا راز فاش کر دیا

میاں منشائ4آئی پی پیز، عبدالرزاق دائودایک ، ندیم بابرایک ، وزیراعظم میاں شہباز شریف کا بیٹا سلیمان شہباز چینوٹ پاور لمیٹڈ آئی پی پیز کے مالک ہیں: حامد میر

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان میں بجلی بنانے والے نجی کارخانو (آئی پی پیز) کے مالک کون ہیں اور وہ اب تک کتنا کما چکے ہیں؟ سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد نے بڑا راز فاش کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافی حامد میر نے انکشاف کیا کہ آئی پی پیز میں 52 فیصد مالکان سرکاری ہیں اور باقی کے 48 فیصد کو کتنی کیپیسٹی کی مد میں چارجز اداکیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں بجلی بنانے والی نجی کمپنیوں آئی پی پیز کی کل تعداد 100 ہے، ان میں 51 آئی پی پیز مختلف کمپنیوں اور گروپس کی ملکیت ہیں، ان میں سے 7 سیاسی شخصیات کی ملکیت ہیں، 18 چین، سنگاپور اور ناروے سمیت بین الاقوامی کمپنیوں کی ملکیت ہیں۔

صحافی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ میاں منشاء کا گروپ 4 آئی پی پیز کا مالک ہے، ان 4 آئی پی پیز کو 4 ارب روپے ادا کیے گئے ہیں۔ عبد الرزاق داؤد کی روش پاکستان پاور لمیٹڈ آئی پی پی کی مالک ہے،کمپنی نے گزشتہ سال 4 فیصد بجلی کی اور اسے 6 ارب 88 کروڑ روپے کیپیسٹی چارجز کی مد میں ادا کیے گئے۔ ندیم بابر کی آئی پی پی اورینٹ پاور پروجیکٹ کے محمود گروپ کے ساتھ شراکت داری ہے، کمپنی نے 32 فیصد بجلی پیدا کی اور اسے 5 ارب 80لاکھ روپے کیپیسٹی چارجز کی مد میں ادا کیے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز چینیوٹ پاور لمیٹڈآئی پی پیز کے مالک ہیں، گزشتہ سال اس کمپنی نے 33 فیصد بجلی پیدا کی جب کہ کمپنی کو ایک ارب 55 کروڑ کیپیسٹی چارجز کی مد میں ادا کیے گئے۔ جہانگیر ترین کے 2 بجلی بنانے والے کارخانے ہیں، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز یونٹ 2 کو گزشتہ سال ایک ارب 9 کروڑ اور جے ڈی ڈبلیو یونٹ 3کو 77کروڑ کیپیسٹی چارجز کی مد میں ادا کیے گئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button