پاکستان
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی شہید اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی ویڈیو سامنے آگئی
ایرانی صدارتی حلف برداری کی تقریب کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ترک وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو شہید اسماعیل ہنیہ سے ملوا رہے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ہونے والی آخری ملاقات کی ویڈیو سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گذشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی۔ تقریب میں ترک وزیر خارجہ اور حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ بھی شریک تھے۔ ایرانی صدارتی حلف برداری کی تقریب کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ترک وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو شہید اسماعیل ہنیہ سے ملوا رہے ہیں۔



