وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا سی بی ڈی والٹن پراجیکٹ کا دورہ،عوام کو بڑی سہولت سےآگاہ کردیا
مریم نواز نے لاہور میں کلمہ چوک سے والٹن کی طرف جانے والے روڈ 47 سی بی ڈی والٹن پروجیکٹ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پروجیکٹ میں پیشرفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا

لاہور(کھوج نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا سی بی ڈی والٹن پراجیکٹ کا دورہ،عوام کو بڑی سہولت سےآگاہ کردیا،رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ والٹن روڈ پروجیکٹ سے عوام کو ہونے والی دشواری کا احساس ہے۔ مریم نواز نے لاہور میں کلمہ چوک سے والٹن کی طرف جانے والے روڈ 47 سی بی ڈی والٹن پروجیکٹ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پروجیکٹ میں پیشرفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے والٹن روڈ پروجیکٹ کی جلداز جلد تکمیل کی ہدایت کی اور کہا کہ والٹن روڈ ڈرین اور سڑک کے تعمیراتی معیار کو یقینی بنایا جائے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ والٹن روڈ پروجیکٹ سے عوام کو ہونے والی دشواری کا احساس ہے، والٹن روڈ کی 3 لین کیرج ستمبر میں ٹریفک کےلیے کھول دی جائے گی۔ حکام کے مطابق والٹن روڈ دو طرفہ کیرج وے کی اکتوبر تک تکمیل کےلیے دن رات کام جاری ہے۔