پاکستان
دہشت گردوں کےسہولت کار وہ ہیں جنھوں نے 102 دہشت گردوں کو آزادکیا،ایمل ولی خان کی قومی اسمبلی میں گھن گرج
ایمل ولی خان نے کہا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ماضی کی حکمران جماعت نے دہشتگردوں کی مکمل طور پر سہولت کاری کرتے ہوئے 102 ایسے دہشت گرد رہا کئے جن میں سوات کا قصائی اور سانحہ اے پی ایس کے بچوں کے قاتل بھی شامل تھے

اسلام آباد(کھوج نیوز)دہشت گردوں کےسہولت کار وہ ہیں جنھوں نے 102 دہشت گردوں کو آزادکیا،ایمل ولی خان کی قومی اسمبلی میں گھن گرج،رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کار وہ ہیں جنھوں نے 102 دہشت گردوں کو آزاد کیا۔قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران ایمل ولی خان نے کہا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ماضی کی حکمران جماعت نے دہشتگردوں کی مکمل طور پر سہولت کاری کرتے ہوئے 102 ایسے دہشت گرد رہا کئے جن میں سوات کا قصائی اور سانحہ اے پی ایس کے بچوں کے قاتل بھی شامل تھے۔ایمل ولی خان نے کہا کہ ایسے جماعتیں سیاسی ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرتیں بلکہ انھیں صرف اور صرف اقتدار کا لالچ ہوتا ہے جس کے لئے وہ ملکی سلامتی کو بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں۔



