پاکستان

تحریک انصاف کے جلسے کے موقع پر پارٹی رہنما اختلافات کا شکار

خیبر پختونخوا میں جلسے کی تیاری کیلئے ہونے والے اجلاسوں میں بھی کئی رہنماؤں کو مدعو نہیں کیا گیا تھا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے موقع پر پارٹی رہنما اختلافات کا شکار ہیں۔ خیبر پختونخوا میں جلسے کی تیاری کیلئے ہونے والے اجلاسوں میں بھی کئی رہنماؤں کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں جنید اکبر اور شکیل خان کو صوابی میں پی ٹی آئی اجتماع میں مدعو نہیں کیا گیا، جلسے سے متعلق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں بھی دونوں اراکین اسمبلی شریک نہیں تھے، رکن اسمبلی عاطف خان بھی اجلاس میں شریک نہیں تھے۔

ایم این اے جنید اکبر نےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارا فوکس اسلام آباد جلسہ ہے،  وزیر اعلیٰ کے پی پارٹی کے صوبائی صدر ہیں ان کے قافلے میں شریک ہوں گے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف  نے کہا کہ  جلسے کے لیے عام اعلان کیا گیا تھا، صوابی اجتماع میں بھی کسی کو نظر انداز نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button