پاکستان

ارشد شریف کا کینیا میں قتل اورمراد سعید کی روپوشی،فیصل واوڈا نےاندرکی خبردیدی،پی ٹی رہنما کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان نےمراد سعید کو اپنےبعد لیڈرنامزد کیا تھا، بانی کوکچھ بڑا ہونےکا پتا تھا لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ ارشد شریف کا قتل ہوگا

اسلام آباد(کھوج نیوز )ارشد شریف کا کینیا میں قتل اورمراد سعید کی روپوشی،فیصل واوڈا نےاندرکی خبردیدی،پی ٹی رہنما کی مشکلات بڑھنےکا خدشہ لاحق ہوچکا ہے۔رپورٹ کے مطابق سینیٹرفیصل واوڈا نےانکشاف کیا ہے کہ مرحوم سینئر صحافی و اینکرپرسن ارشد شریف کےکینیا میں قتل کےبعد مراد سعید ان ہی کےگھرمیں چھپےہوئے تھے، پورے پاکستان کو چیلنج ہے میری بات غلط ثابت کر دے۔۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان نےمراد سعید کو اپنےبعد لیڈرنامزد کیا تھا، بانی کوکچھ بڑا ہونےکا پتا تھا لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ ارشد شریف کا قتل ہوگا۔فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو کہہ کر آیا تھا کہ آپ پر حملہ ہونے والا ہے، سابق وزیر اعظم پر حملہ ان کی جان لینے کیلیے ہی ہوا تھا، ان کے ساتھ پارٹی کی سینئر لیڈرشپ موجود ہی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو دبئی سے جانے پر ارسلان ستی نامی شخص نے دباؤ ڈالا جسے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے اپائنٹ کرایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button