پاکستان

کچھ نااہل حکومتوں نےپنجاب کےعوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھےلگائےرکھا،خواجہ عمران نذیراسپتال کےدورہ کےموقع پر بھڑک اُٹھے

وزیراعلیٰ مریم نوازصوبہ بھر کےاسپتالوں میں مریضوں کو پیش آنے والی مشکلات اور مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہیں

لاہور(کھوج نیوز)کچھ نااہل حکومتوں نےپنجاب کےعوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھےلگائےرکھا،خواجہ عمران نذیراسپتال کےدورہ کےموقع پر بھڑک اُٹھے۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیربرائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نےکہا ہےکہ ماضی میں بھی ہمارے وزیراعلیٰ شہبازشریف پنجاب کے مختلف اسپتالوں کے دورے کرتےتھے اورآج بھی ہماری ہی پارٹی کی وزیراعلیٰ مریم نوازصوبہ بھر کےاسپتالوں میں مریضوں کو پیش آنے والی مشکلات اور مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہیں،خواجہ عمران نذیر اوکاڑہ کے ایک سرکاری اسپتال کا دورہ کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ماضی میں کچھ نااہل حکومتوں نے پنجاب کے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا لیکن صرف مسلم لیگ(ن) کے ادوارمیں عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button