پاکستان

پارلیمنٹ کےاندر سےگرفتاریاں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سےایکشن لےلیاگیا

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے ایکشن لیے جانے کے بعد اسمبلی کی سکیورٹی میں غیر ذمے داری برتنے پر سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کو معطل کردیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پارلیمنٹ کے اندر سے ہونے والے گرفتاریوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے ایکشن لیے جانے کے بعد اسمبلی کی سکیورٹی میں غیر ذمے داری برتنے پر سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کو معطل کردیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو 4 ماہ کے لیے معطل کیا ہے۔ اس کے علاوہ پارلیمنٹ میں سکیورٹی میں ناکامی پر دیگر 4 سکیورٹی اہلکاروں کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

معطل کیے گئے سکیورٹی اہل کاروں میں سکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد اور 3 جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ عبیداللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں رات گئے پولیس داخل ہونے اور لائٹس بند کرکے ارکان کی گرفتاریوں کو پارلیمان پر حملہ قرار دیا تھا۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس میں پی پی پی، جے یو آئی ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سمیت دیگر حکومتی و اپوزیشن جماعتوں نے واقعے کی شدید مذمت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button