پاکستان

پاکستان کو قائدِ اعظم کےخوابوں کی تعبیربنائیں گے،وزیراعلیٰ مریم نوازکا یوم وفات پرخصوصی پیغام

مریم نواز نےاس عزم کا اظہاربھی کیا کہ قائد اعظم سے محبت وعقیدت کا تقاضا ان کے افکارکی پیروی ہے

لاہور(کھوج نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر پیغام میں کہا کہ عظیم رہنما قائد اعظم محمد علی جناح کو سلام عقیدت پیش کرتی ہوں۔ اللّہ تعالیٰ قائد اعظم کے درجات بلند فرمائے-مریم نواز نےکہا کہ فرمودات قائداعظم ہر سچے پاکستانی کے لئے مشعل راہ ہے – مریم نوازکا کہنا تھا کہ قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے علیحدہ وطن کے خواب کی تکمیل کے لیے زندگی وقف کردی-

مریم نواز نےاس عزم کا اظہاربھی کیا کہ قائد اعظم سے محبت وعقیدت کا تقاضا ان کے افکارکی پیروی ہے۔ انشاءاللہ پاکستان کو قائدِ اعظم کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے-مریم نواز نےکہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کو ہمیشہ سلامت رکھے اور ہمیں تعمیر و ترقی کے لیے متحد رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ محمد علی جناح کے افکار کی روشنی میں پاکستان کو عظیم ملک بنانے کے لیے محنت، ایمانداری اور دیانتداری کو شعار بنانا ہوگا –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button