پاکستان

من پسند صحافیوں کو لاکھوں میں تنخواہیں،مسلم لیگ(ن) کی حکومت پی ٹی آئی سےچارقدم آگےنکل گئی

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران اس امرکا اعتراف کیا کہ انھوں نے پی ٹی وی میں نجی سیکٹر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو نوکریاں دی ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)من پسند صحافیوں کو لاکھوں میں تنخواہیں،مسلم لیگ(ن) کی حکومت پی ٹی آئی سےچارقدم آگےنکل گئی۔رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نےبھی صحافیوں کو سرکاری نشریاتی اداروں میں نوکریاں دے کر نوازشوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔کھوج نیوز رپورٹ کےمطابق وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران اس امرکا اعتراف کیا کہ انھوں نے پی ٹی وی میں نجی سیکٹر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو نوکریاں دی ہیں اور ایسے تمام افراد کونکال باہرکیا ہے جو پی ٹی آئی کےدورحکومت میں سیاسی اورسفارشی بنیادوں پر رکھے گئے تھے۔

یہ امرقابل ذکر ہےکہ موجودہ حکومت نےبھی پی ٹی آئی سےچارقدم آگےنکلتےہوئےچن چن کرایسے صحافیوں کو پی ٹی وی میں بھاری بھرکم معاوضوں پرنوکریاں دینا شروع کردی ہیں جن کا جھکاؤ مسلم لیگ (ن) کی جانب ہے،وزیراطلاعات عطا تارڑ کے بیان کے مطابق جن صحافیوں کو حالیہ دنوں میں پی ٹی وی پر لاکھوں روپے تنخواہ پر بھرتی کیا ہے ان میں بینش سلیم ،نجم ولی خان رضوان رضی عرف رضی دادا سمیت بہت سے دیگر اہم نام بھی شامل ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button