سائبر کرائم مقدمہ، سیشن کورٹ لاہور کا اعظم سواتی ،علی زیدی اور مسرت جمشید کیلئے بڑا حکمنامہ
عدالت نے سائبر کرائم کے مقدمہ میں تین رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی اور انہیں ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا

لاہور (کھوج نیوز) سیشن کورٹ لاہور نے سائبر کرائم کے مقدمہ میں اعظم سواتی،علی زیدی اور مسرت جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے بڑا حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سلمان گھمن نے ضمانت کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی’عدالت نے تین رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی اور انہیں ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا۔ اعظم خان سواتی،علی زیدی اور مسرت جمشید چیمہ عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے عدالت میں پیش ہوئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وکیل صفائی آصف شہزاد ساہی نے دلائل میں کہا کہ ان موکلاں کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ایف آئی اے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمہ میں لگائی گئی پیکا ایکٹ کی دفعات قابل ضمانت ہیں۔ سرکاری وکیل نے ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کی اور ملزموں نے آئی جی پنجاب اور ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کیا’ سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کی جائے۔