پاکستان

بشریٰ بی بی نےضمانت بعد ازگرفتاری کےلیےاسلام آباد ہائی کورٹ سےرجوع کرلیا

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار گھریلو اور پردہ نشین خاتون ہے، الزامات جھوٹے اور گواہان کو بلیک میل کر کے لگوائے گئے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ بشریٰ بی بی نے درخواست ضمانت خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار گھریلو اور پردہ نشین خاتون ہے، الزامات جھوٹے اور گواہان کو بلیک میل کر کے لگوائے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ مقدمہ اور تفتیش بد دیانتی پر مبنی ہے۔

درخواست میں موقف دیا گیا کہ استغاثہ نے درخواست گزار کو جیل میں رکھنے کے لیے مقدمہ کھڑا کیا ہے، مقدمہ دائر کرنے سے پہلے ہی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہوا تھا۔ بار بار ایک ہی کیس کو مختلف زاویوں سے چلانا آئینی خلاف ورزی ہے لہٰذا اسلام آباد ہائی کورٹ ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرے۔ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے 30 ستمبر کو مسترد کر دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button