آئینی ترامیم کا معاملہ، فضل الرحمن کا دھماکے دار اعلان، حکومت بوکھلا کر رہ گئی
آئینی ترامیم کے معاملے پر جلد بازی قبول نہیں ہے، ہم کسی قیمت پر حکومت کے ساتھ پلس ہونے پر آمادہ نہیں ہیں: مولانا فضل الرحمن کا بیان

اسلام آباد (کھوج نیوز) آئینی ترامیم کے معاملہ پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے دھماکہ دار اعلان کے بعد حکومت بوکھلا کر رہ گئی ہے اور ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے پیش نظر آئینی ترامیم کا بل مخر کردیا جائے، داخلی اور سیاسی اختلافات کو یکجہتی میں تبدیل کردیا جائے، اپوزیشن سے بھی کہتے ہیں کہ وہ اپنے احتجاج کو مخر کردیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم کسی قیمت پر حکومت کے ساتھ پلس ہونے پر آمادہ نہیں ہیں ، ہماری ایک بھی سفارش پر کوئی قانون سازی نہیں ہوئی، اسلامی قانون سازی پر کوئی جلدی نہیں، 18 ویں ترمیم پر 9 مہینے بیٹھے رہے تھے، آج24 گھنٹے کے اندر کہہ رہے ہیں کہ ترمیم کریں، حکومت کو آئینی ترمیم پر عجلت کس چیز کی ہے؟مفادات کیلیے ترمیم کرنی ہوتی ہے تو یہ فورا کرتے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ عدالت کا 63 اے کا فیصلہ ہم قبول کرتے ہیں،اس میں کوئی میچ فکسنگ نہیں ہونی چاہیے، اسے خریدو فروخت کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے۔