پاکستان
پی ٹی آئی کا احتجاج، عدالتیں بند، سماعت بغیر کارروائی ملتوی
جیل سے ملزمان کو عدالت لانے والے گارڈز کی ڈیوٹیاں احتجاج میں لگا دی گئیں 'ملزمان پیش نا ہونے سے عدالتوں میں مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد / راولپنڈی(کھوج نیوز ) وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث جیل سے ملزمان بھی عدالتوں میں پیش نا کیے جا سکے،مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جیل سے ملزمان کو عدالت لانے والے گارڈز کی ڈیوٹیاں احتجاج میں لگا دی گئیں جس کے باعث ملزمان پیش نا ہونے سے عدالتوں میں مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی جبکہ ضلع کچہری جوڈیشل کمپلیکس صبح دس بجے کے بعد مکمل ویران ہوگیا۔ اسی طرح، راستوں کی بندش کے باعث دیگر ملزمان اور سائلان بھی پیش نا ہو سکے۔