پاکستان

سیکیورٹی فورسزاورخوارج کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ،6 خوارج ہلاک،لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور 5 جوان شہید

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں سے سپن وام میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے ہیں

شمالی وزیرستان(کھوج نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں سے سپن وام میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے ہیں۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور 5 جوان شہید ہوئے ہیں۔

خوارج کے خلاف 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کاروائی کی گئی، شہید سپاہیوں میں لانس نائیک محمد اللّٰہ، لانس نائیک اختر زمان اور لانس نائیک شاہد اللّٰہ شامل ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button