پاکستان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے گرد و نواح میں فوج کی تعیناتی کا عمل مکمل

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتِ حال کشیدہ ہونے پر فوج کو کارروائی کے اختیارات حاصل ہوں گے، مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس کےموقع پر پی ٹی آئی نےاحتجاج کی کال دے رکھی ہے،اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے گرد و نواح میں فوج کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوگیا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتِ حال کشیدہ ہونے پر فوج کو کارروائی کے اختیارات حاصل ہوں گے، مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گا۔

انتظامیہ نے کہا کہ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی اور گرفتاری کے اختیارات دے دیے گئے، مظاہرین کے خلاف لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی بھی اجازت ہو گی، طاقت کا کم سے کم استعمال کیا جائے گا اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی موجودگی یا خطرات کی اطلاع پر فوج کارروائی کرے گی۔ پاک فوج کے دستوں نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے دستوں کا ڈی چوک سمیت ریڈ زون میں گشت جاری ہے۔ وزارتِ داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے تھے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی مناسبت سے 5 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک اسلام آباد میں فوج تعینات رہے گی۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے رات گئے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button