پاکستان

ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیرِخارجہ کی شرکت،سینیٹرعرفان صدیقی کا خیرمقدم

مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے تمام رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیرِ خارجہ کو اپنے احتجاج سے خطاب کی دعوت دی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیرِ خارجہ کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔ یہ بات مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے تمام رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیرِ خارجہ کو اپنے احتجاج سے خطاب کی دعوت دی ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ پی ٹی آئی جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر کا کہنا ہے کہ یہ کر کے پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتوں میں بندھ جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button