پاکستان

علی امین گنڈا پور کی خیبرپختونخوا ہائوس روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو’ عمران خان کے فیصلے کا انتظار

ہم پر شدید فائرنگ شروع کردی گئی تھی، یہ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ ہم پرامن جماعت نہیں، ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم پرامن جماعت ہیں: علی امین گنڈا پور

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی خیبرپختونخوا ہائوس روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا لیا ، عمران خان کے فیصلے کا انتظار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ ہم پر شدید فائرنگ شروع کردی گئی تھی، یہ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ ہم پرامن جماعت نہیں، ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم پرامن جماعت ہیں۔ علی امین کا کہنا تھاکہ ہمارا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔ اس کے بعد علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا ہاس اسلام آباد چلے گئے تھے جس کے بعد خیبرپختونخوا ہاس اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچی تھی۔ اس کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیے جانے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں مگر سرکاری ذرائع سے تاحال حراست میں لیے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرکے یہاں پہنچ گئے ہیں، اب ہم بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے اس کے بعد ہمارا کیا لائحہ عمل ہوگا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button