پاکستان

خواجہ سعد رفیق نے ایک بار پھر عمران خان پر چڑھائی کر دی

حقیقت یہی ہے کہ پی ٹی آئی نے غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر ہمیشہ گھیراؤ جلاؤ کر کے پاکستان کو شرمسار کیا ہے اور ہماری معاشی بحالی کے کئی سنہرے موقع ضائع کروائے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے ایک بار پھر عمران خان پر چڑھائی کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی سیاسی کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور گرفتاریوں کی حمایت کی نہ اس کا حصہ بنا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں نے کبھی سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور گرفتاریوں کی حمایت کی نہ اسکا حصہ بنا لیکن حقیقت یہی ہے کہ پی ٹی آئی نے غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر ہمیشہ گھیراؤ جلاؤ کر کے پاکستان کو شرمسار کیا ہے اور ہماری معاشی بحالی کے کئی سنہرے موقع ضائع کروائے ہیں۔ ملائشین وزیر اعظم کی آمد پر اسلام آباد پر چڑھاؤ اور اس ہنگامے کو ایس سی او تک پھیلانا پاکستان کے بہی خواہوں کا ایجنڈا نہیں ہو سکتاانتشار انگیزی کو سیاسی عمل تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button