اسٹیبلشمنٹ سےملی بھگت،علی امین گنڈاپورکی وزارت اعلیٰ سےچھٹی،بانی پی ٹی آئی نےاشارہ دیدیا
بانی پی ٹی آئی کو اس بات کا بھی علم ہو چکا ہے کہ علی امین گنڈاپور اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی اسٹیبلشمنٹ سے مسلسل رابطے میں تھے

راولپنڈی(کھوج نیوز) علی امین گنڈاپور کی وزارت اعلیٰ سے چھٹی ،بانی پی ٹی آئی نے اشارہ دیدیا ،کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں نتیجہ خیز احتجاج کرنے میں ناکامی پر خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ،بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد کے پی ہاوس سے پراسرار طور گمشدگی کو بھی ایک سوچا سمجھا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے خیال ظاہر کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے اسٹیبلشمنٹ کی ملی بھگت سے رچایا ،بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اس بات کا بھی علم ہو چکا ہے کہ علی امین گنڈاپور اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی اسٹیبلشمنٹ سے مسلسل رابطے میں تھے اور انھوں نے پہلے سے طے شدہ پلان اور منصوبہ بندی کے تحت اسلام آباد آنے کا ڈرامہ کیا اور اس کے بعد چوبیس گھنٹے سے زائد وقت نا معلوم مقام پر روپوش رہے ۔بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کی اسٹیبلشمنٹ سے ملی بھگت سے مکمل طور پر آگاہ ہو چکے ہیں اور وہ اگلے چند دنوں میں علی امین گنڈاپور کی چھٹی کرواکر کسی دوسرے اور قابل اعتماد ممبر خیبرپختونخوا کو وزیر اعلیٰ نامزد کر سکتے ہیں۔