پاکستان
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی چینی قونصل خانہ آمد،چائنیز شہریوں کی ہلاکت پراظہارتعزیت
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کے جان بحق ہونے پر چائنیز حکومت اور انکے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں

کراچی(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کراچی میں موجود چینی قونصل خانہ پہنچے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے چائنیز قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے تعزیت کی انھوں نے کہا کہ مجھے ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں چائنیز کے جاں بحق ہونے بیحد افسوس ہوا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کے جان بحق ہونے پر چائنیز حکومت اور انکے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے، وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن اور آئی جی پولیس غلام نبی میمن ساتھ تھے۔