پاکستان

مسئلہ فلسطین پر ہونے والی حکومتی اے پی سی،پی ٹی آئی کا شرکت سے انکار

پاکستان تحریک انصاف نے مسئلہ فلسطین پر  ہونے والی حکومتی اے پی سی میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے مسئلہ فلسطین پر  ہونے والی حکومتی اے پی سی میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ہمیں فلسطین پر اے پی سی میں شرکت کی دعوت مل گئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پارٹی رہنما اور کارکن گرفتار ہیں اور ان حالات میں اے پی سی میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔  واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے فلسطین کی صورتحال پر آج ایوان صدر میں کل جماعتی کانفرنس ہوگی جس میں وزیراعظم اور صدر مملکت سمیت اعلیٰ حکومتی حکام اور مختلف جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button