پاکستان
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی پُراسرار بیماری سے پردہ اُٹھ گیا
شیر افضل مروت نے ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا، مجھے اپنے چاہنے والوں کو یہ بتاتے ہوئے تکلیف اور شرمندگی ہورہی ہے کہ میری طبیعت سنبھل نہیں رہی

لکی مروت(کھوج نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی پراسرار بیماری سے پردہ اُٹھ گیا ،رپورٹ کے مطابق شیر افضل مروت نے ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا، مجھے اپنے چاہنے والوں کو یہ بتاتے ہوئے تکلیف اور شرمندگی ہورہی ہے کہ میری طبیعت سنبھل نہیں رہی، میرے جگر کے اور دیگر ٹیسٹ ہوئے ہیں اور وہ صحیح نہیں ائے، میری حالت دن بدن تیزی سے خراب ہوتی جارہی ہے۔مجھے اپنے چاہنے والوں کو بتاتے ہوئے تکلیف ہو رہی ہے، اور شرمندگی بھی، کہ میری طبیعت سنبھل نہیں رہی ہے. میرے جگر کے اور دیگر ٹیسٹ ہوئے ہیں اور وہ صحیح نہیں ائے.میری حالت دن بدن تیزی سے خراب ہوتی جا رہی ہے.