شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کتنی ہوئی؟
تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر افراد کے خلاف تھانہ سرور روڈ، مغل پورہ، اور شادمان میں مقدمات درج ہیں

لاہور(کھوج نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کتنی ہوئی؟ اس حوالے سے پتا چل گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنمائوں شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف گذشتہ سال نو مئی کے واقعات میں درج چار مقدمات کا جیل ٹرائل بغیر کارروائی 21 اکتوبر تک ملتوی کردیا ۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر افراد کے خلاف تھانہ سرور روڈ، مغل پورہ، اور شادمان میں مقدمات درج ہیں۔سانحہ 9 مئی کے واقعات میں تحریک انصاف کے رہنماوں و کارکنوں پر توڑ پھوڑ اور جلائوگھیرائو کے الزامات کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج کے تبادلہ کے باعث ڈیوٹی جج نے مختصر سماعت کرتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے بغیر کارروائی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔