پاکستان

نا پولیس ناکے کام آئے نا فوج کا خوف، علی امین گنڈا پور نے اپنے لیڈر عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا ‘سہیل وڑائچ نیا ہیرو سامنے لے آئے

میرے ہیرو کو خدا نے حسن بھی خوب دیا ہے، اپنے لیڈر کپتان کی طرح سرو قد اور وجیہہ، اسی پر بس نہیں پگڑی پہن کر تو وہ مغل بادشاہوں کے کروفر کو بھی پیچھے چھوڑ دیتا ہے

لاہور(کھوج نیوز) نا پولیس ناکے کام آئے نا فوج کا خوف، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنا پور نے اپنے لیڈر عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نیا ہیرو سامنے لے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں پر اعتراف کرنے دیں کہ مجھے اپنے ہیرو کا اعلان کرنے میں ایک دن کی دیر ہوگئی، نامور کالم نگار اظہارالحق مجھ سے بازی لے گئے اور گنڈا پور صاحب کو بادشاہی کے مرتبے پر فائز کر دیا، انکی نگاہ دوربین نے وہ کچھ دیکھ لیا جو میرے جیسا کم نگاہ نہ دیکھ سکا لیکن اب غور کرتا ہوں تو احساس ہوتا ہے کہ ملک کے اس نئے ہیرو کو بہت پہلے پہچان لیا جانا چاہئے تھا اب جبکہ چاند نکل آیا ہے تو سب کو اسے صدق دل سے مان لینا چاہئے۔ میرے ہیرو کو خدا نے حسن بھی خوب دیا ہے، اپنے لیڈر کپتان کی طرح سرو قد اور وجیہہ، اسی پر بس نہیں پگڑی پہن کر تو وہ مغل بادشاہوں کے کروفر کو بھی پیچھے چھوڑ دیتا ہے کپتان کی آواز میں وہ کشش نہیں جو میرے ہیرو کی مردانہ، سیکسی اور بھرائی ہوئی آواز میں ہے، نشیلا لہجہ دل کو کاٹتا چلا جاتا ہے۔ کھلے گلے کی قمیض رستم و سہراب سے زیادہ طاقت اور بھولو پہلوان سے کہیں زیادہ زورآور ہونے کی علامت ہے پھر سب سے بڑھ کر مشرقی مردانہ حسن کی علامت بڑی بڑی مونچھیں جو نہ کپتان کو نصیب ہیں اور نہ چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو۔ خدا نے اسے آسمانوں سے ہی ہیرو بنا کر اتارا ہے لوگ اسکے سحر میں گرفتار کیسے نہ ہوں، اگر میرے ہیرو کا لیڈر کپتان یونانی دیوتا ہے تو میرا ہیرو مشرقی دیوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button