دو ماہ قبل غائب ہونیوالا اڈیالہ جیل کا سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کہاں ہے؟ پتا چل گیا
محمد اکرم اس وقت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی تفتیشی ٹیم کے پاس3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیںان کیخلاف اینٹی کرپشن شیخوپورہ میں مقدمہ سامنے آیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) دو ماہ قبل منظر عام سے غائب ہونے والا اڈیالہ جیل کا سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کہاں ہے؟ اس حوالے سے سچائی سامنے آنے کے بعد ہر کوئی سوچنے پر مجبور ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کا سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اس وقت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی تفتیشی ٹیم کے پاس3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کیخلاف اینٹی کرپشن شیخوپورہ میں مقدمہ سامنے آیا ہے۔ اڈیالہ جیل کیڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ٹیم کی تفشیش جاری ہے، محمد اکرم کو 10 اکتوبرکو سینئر سول جج کریمنل ڈویژن خدایار کی عدالت میں پیش کیاجائیگا۔ محمد اکرم کیخلاف شہری ریاض قریشی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا مقدمے میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم پر 95 ہزار روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔ خیال رہے کہ اگست میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو حراست میں لیے جانے کی خبر سامنے آئی تھی۔



