پاکستان

دو اہم وزارتوں توانائی اورآبی وسائل کو ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

دونوں وزارتوں کو ضم کرنے کی سمری تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔ انرجی، واپڈا اور این ٹی ڈی سی سمیت تمام ذیلی ادارے اکٹھے ہو سکیں گے

 اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت نے بچت کے لیے دو اہم وزارتوں توانائی اور آبی وسائل کو ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں وزارتوں کو ضم کرنے کی سمری تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔ انرجی، واپڈا اور این ٹی ڈی سی سمیت تمام ذیلی ادارے اکٹھے ہو سکیں گے۔

دونوں وزارتیں پہلے بھی ایک ساتھ کام کرتی رہی ہیں جبکہ ان کا وزیر اور سیکریٹری بھی ایک ہی ہوا کرتا تھا، اب ان کے ایک وزارت ہونے سے سالانہ اربوں روپے اخراجات کی بچت ہو سکے گی۔ اضافی اسٹاف، ٹرانسپورٹ اور دیگر ملازمین کو بھی کم کیا جا سکے گا جبکہ ایک وزارت ہونے سے پانی و بجلی کے منصوبوں کی رفتار تیز ہو سکے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button