پاکستان

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سیلز ٹیکس چوری کرنیوالوں کیلئے خطرے کی گھٹنی بجا دی

ٹیکس جمع کرانے کی بڑی گنجائش موجود ہے ملک میں 3400 ارب روپے کی ٹیکس چوری اور فراڈ ہے، سیمنٹ سیکٹر سے 18 ارب روپے کا اضافی ٹیکس جمع ہوسکتا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سیلز ٹیکس چوری کرنے والوں کے لئے خطرے کی گھٹنی بجاتے ہوئے سیلز ٹیکس چوری میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس جمع کرانے کی بڑی گنجائش موجود ہے ملک میں 3400 ارب روپے کی ٹیکس چوری اور فراڈ ہے، سیمنٹ سیکٹر سے 18 ارب روپے کا اضافی ٹیکس جمع ہوسکتا ہے، بیٹری سیکٹر سے 11 ارب روپے کا اضافی ٹیکس وصول کیا جا سکتا ہے اسی طرح بیوریجز سیکٹر میں 11 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال ہے۔ انہوں ںے کہا کہ تین لاکھ مینوفیکچررز میں سے صرف 14 فیصد رجسٹرڈ ہیں، ٹیکسٹائل ویونگ میں 18 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال ہے، آئرن اور اسٹیل سیکٹر میں اضافی ان پٹ ٹیکس کلیم کی مد میں 29ارب روپے کی ٹیکس چوری ہورہی ہے، ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ سسٹم کے ذریعے بہت بڑا فراڈ ہورہا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جاسکتا ہے اور ایک ارب روپے تک ٹیکس چوری پر پانچ سال اور اس سے زائد کی ٹیکس چوری پر دس سال تک قید ہوسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button