پاکستان
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےالوداعی تقریب کیوں منسوخ کروائی؟ ناقابل یقین وجہ سامنےآگئی
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی الوداعی تقریب میں سپریم کورٹ کے 3 ججز نے شرکت سے انکار کردیا تھا جن میں 2 موسٹ سینئر ججز بھی شامل تھے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے اعزاز میں منعقد کی جانے والی الوداعی تقریب کیوں منسوخ کروائی؟ ناقابل یقین وجہ سامنے آگئی،رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی الوداعی تقریب میں سپریم کورٹ کے 3 ججز نے شرکت سے انکار کردیا تھا جن میں 2 موسٹ سینئر ججز بھی شامل تھے تاہم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ساتھی ججز کے الوداعی تقریب میں شرکت سے انکار پر یہ تقریب یہ کہہ کر منسوخ کروادی کہ ایسی تقریبات کے انعقاد پر 20 لاکھ روپے کے اخراجات ہوجاتے ہیں اس لئے وہ اپنے اعزاز میں ایسی تقریب کے انعقاد کے خواہشمند نہیں ہیں،یہ پہلا موقع ہوگا جب سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے اعزاز میں الوداعی تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔