پاکستان

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران احتجاج کی کال دینا ملک دشمنی،نائب وزیراعظم بھی بول پڑے

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک جماعت شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) کے اجلاس کو ناکام کرنے کی کوشش کرتی نظر آرہی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران احتجاج کی کال دینا ملک دشمنی،نائب وزیراعظم بھی بول پڑے۔رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک جماعت شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) کے اجلاس کو ناکام کرنے کی کوشش کرتی نظر آرہی ہے، ریاست پر حملہ آور ایک سیاسی جماعت نے ریڈ لائن کراس کر لی ہے، 15 اکتوبر کا احتجاج منسوخ ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ریاست پر حملہ آور ایک سیاسی جماعت نے ریڈ لائن کراس کرلی ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران احتجاج کی کال دینا کہاں کی عقل مندی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس ہونی چاہیے، کئی سال بعد پاکستان اتنے بڑے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، اگر کسی نے احتجاج کرنا ہے تو وہ ایس سی او اجلاس کے بعد احتجاج کرے، ہمارے ملک میں مہمان آ رہے ہیں ہم ان کا بھرپور استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے بتایا ایس سی او اجلاس کے لیے ہماری ساری تیاریاں مکمل ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام ممبر ممالک کو ویلکم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ شانداز میزبانی کی روایت احسن طریقے سے نبھائیں گے، جو کہتے تھے پاکستان سفارتی طور پر تنہا ہو گیا ہے وہ اب کہاں ہیں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button