پاکستان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازسے (ق) لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین کی اہم ملاقات

سابق وزیراعلی پنجاب اورچودھری سالک حسین کی ملاقات میں ملکی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعلی پنجاب ونائب صدرمسلم لیگ (ن) حمزہ شہبازشریف سے رہنما مسلم لیگ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کی ملاقات ہوئی ۔ حمزہ شہبازشریف سےملاقات میں باہمی دلچسپی اورملکی سیاست کےامور زیرغور آئے۔ سابق وزیراعلی پنجاب اورچودھری سالک حسین کی ملاقات میں ملکی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکی جانب سے چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی گئی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پچھلے کچھ عرصہ کے دوران ملک کی متعدد اہم شخصیات حمزہ شہباز سے ملاقات کر چکی ہیں جن میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button