پاکستان

نصرت جاوید کا شہباز شریف اور محسن نقوی کے متعلق چونکا دینے والا دعویٰ؟ سب دنگ رہ گئے

میں انتہائی ذمہ داری کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ماتحت کام کر رہے ہیں: سینئر صحافی نصرت جاوید کا دعویٰ

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان کے مشہور و معروف کالم نگار و تجزیہ کار نصرت جاوید نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے متعلق ایسا دعویٰ کر دیا کہ ملک بھر میں تھرتھرلی مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں انتہائی ذمہ داری کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ماتحت کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کوئی بھی کام محسن نقوی سے پوچھے بغیر نہیں کرتے جبکہ محسن نقوی جو بھی کہتے ہیں شہباز شریف وہی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس ملک کا وزیراعظم اپنے وفاقی وزیر داخلہ کے کہنے پر چلتا ہو وہ ملک کیا ترقی کر سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button