پاکستان

پی ڈی ایم کا اتحاد ختم،عمران خان کی حرکتیں رنگ لے آئیں ،مولانا بھی ناکام؟

ایم کیو ایم اور باپ پارٹی بھی اس حکومت کا حصہ ہیں اور وہ دونوں کبھی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں رہیں۔

پی ڈی ایم کا اتحاد ختم،عمران خان کی حرکتیں رنگ لے آئیں ،مولانا بھی ناکام؟ اسلام آباد (کھوج نیوز)پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا اتحادختم ،عمران خان کی حرکتیں رنگ لے آئیں؟رپورٹس کے مطابق موجودہ حکومت کومیڈیا میںجب پی ڈی ایم حکومت کا نام دیا جاتا ہے تو افسوس ہوتا ہے کہ ہم میڈیا والے اتنے بے خبر اور نااہل کیوں ہو گئے کیونکہ یہ پی ڈی ایم کی نہیں بلکہ اتحادی یا اتفاقی حکومت ہے۔ پیپلز پارٹی جو پی ڈی ایم کی داعی اور بانی جماعت تھی، پی ڈی ایم سے نکل چکی ہے اور دوبارہ کبھی شامل نہیں ہوئی۔اے این پی بھی اس کا ساتھ چھوڑ چکی ہے۔

اسی طرح ایم کیو ایم اور باپ پارٹی بھی اس حکومت کا حصہ ہیں اور وہ دونوں کبھی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں رہیں۔ دوسری طرف پی ڈی ایم نامی اتحاد بھی عملا ختم ہوچکا ہے اور دوبارہ اس کا بننا مشکل نظر آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اس کا سربراہی اجلاس تک منعقد نہیں ہوسکا بلکہ کئی جماعتوں کے سربراہوں کی مولانا سے بات چیت بھی بند ہے۔

پی ڈی ایم کے سینئر نائب صدر آفتاب احمد خان شیرپائو تھے۔ جب شہباز شریف، مولانا اور زرداری کو بتایا گیا کہ عمران خان کی ناقابل برداشت حرکتوں کی وجہ سے ان کی سرپرستی کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے اور اقتدار کا دروازہ ان کے لئے کھل گیا ہے تو ایک دوسرے پر شدید برہم مولانا اور زرداری تو اچانک اور پراسرار طور پر بغل گیر ہوگئے لیکن مولانا نے حکومت سازی کے لئے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی۔ آصف زرداری نے حکومت میں وزارتیں کیسے لیں ؟سنسنی خیز حقائق سامنے آگئے

فتنےسےنجات دلا کر رہوں گا،قائد ن لیگ نوازشریف کا دبنگ اعلان سامنےآگیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button