پاکستان
سود کے خاتمے کا معاملہ، حکومت نے مجوزہ آئینی ترمیم میں بڑا فیصلہ کرلیا
نئے آئینی ترمیمی مسودے میں آرٹیکل 38 میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے' جس حد تک ممکن ہوسکے یکم جنوری 2028ء تک سود کا خاتمہ کیا جائیگا

اسلام آباد(کھوج نیوز) سود کے خاتمے کے معاملہ پر حکومت نے مجوزہ آئینی ترمیم میں بڑا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد سود خوروں کی شامت آگئی اور انہوں نے اپنا بندوبست کرنا شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمان کی خصوصی کمیٹی میں منظور مسودے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ نئے آئینی ترمیمی مسودے میں آرٹیکل 38 میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے۔ متن کے مطابق جس حد تک ممکن ہوسکے یکم جنوری 2028ء تک سود کا خاتمہ کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ مسودے میں آرٹیکل 175 اے میں ترمیم تجویز کی گئی ہے جس کے متن کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی تقرری خصوصی پارلیمانی کمیٹی کرے گی، خصوصی پارلیمانی کمیٹی سپریم کورٹ کے 3 سینیئر ترین ججز میں سے ایک نامزد کرے گی۔