پاکستان

عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، بلاول بھٹو کی بیرسٹر گوہر کو بڑی یقین دہانی

بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو ان کی جماعت کے بانی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے معاملہ پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بیرسٹر گوہر کو بڑی یقین دہانی کروا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور بیرسٹر گوہر علی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اسدقیصر نے بلاول سے گفتگو کی اور کہا کہ آپ جمہوریت کے دعویدارہیں ہمیں اتنی آپ سے توقعات ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ بلاول بھٹو زرداری نے بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کرادی اور کہا کہ کل آپ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظام کرتا ہوں، کل آپ جائیں اور بانی پی ٹی آئی سے حتمی مسودے پرمشاورت کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی سے حتمی آئینی ترمیمی مسودے پر مشاورت کیلئے کمیٹی بنادی جس میں بیرسٹرگوہر، سلمان اکرم راجہ، علی ظفر اور حامد خان شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی سیملاقات کرنے والوں میں اسد قیصر بھی شامل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button