فتنےسےنجات دلا کر رہوں گا،قائد ن لیگ نوازشریف کا دبنگ اعلان سامنےآگیا
نوازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنان سے خطاب میں کہا کہ انتخابات 30 اپریل کو ہوں یا اکتوبر میں کارکنان تیاری پکڑ لیں

لندن ،لاہور(کھوج نیوز)فتنے سے نجات دلاکر رہوں گا ،نواز شریف کا دبنگ اعلان منظرعام پر آگیا ،مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ 15 دن یا 2 ماہ میں پاکستان آ سکتا ہوں، قوم کو فتنے سے نجات دلاوں گا۔یہ دعوی ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سابق عسکری شخصیات اور عدلیہ پرلفظی گولہ باری کررہی ہیں
رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنان سے خطاب میں کہا کہ انتخابات 30 اپریل کو ہوں یا اکتوبر میں کارکنان تیاری پکڑ لیں۔ اب ضروری ہے کہ قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے پارٹی ٹکٹ مضبوط امیدواروں کو دوں گا، عمران دور کی بے قاعدگیوں کو زیادہ سے زیادہ عوام کے سامنے لایا جائے۔ مریم نواز عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو بھرپور جواب دے رہی ہیں، تمام رہنما انتخابی مہم میں ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں۔
عمران خان کی ریلی ،مریم نواز نےآڑے ہاتھوں لےلیا ،ماضی بھی بتا دیا